اللہ کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا، 4 مشہوراداکارائیں جواچانک اداکاری چھوڑ کردین کے راستے پرچل پڑیں

اللہ کی خاطر سب کچھ چھوڑ دیا، 4 مشہوراداکارائیں جواچانک اداکاری چھوڑ کردین کے راستے پرچل پڑیں

اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنادنیاوآخرت کے لیے فائدہ مندہے ۔بہت سے افراد دنیاوی کاموںمیں اتنامشغول ہوجاتے ہیں کہ انہیں دین کوسمجھنے کاوقت ہی نہیں مل پاتالیکن جب اللہ انہیں ہدایت نصیب فرماتاہے تووہ اسی کی طرف راغب ہوجاتے ہیں اورانہیں صحیح معنوں میں علم ہوجاتاکہ دین کاراستہ ہی بھلائی راستہ ہے۔شوبز میں بھی کئی ایسے اداکار اوراداکارائیں موجود تھے جواپنے کیرئیر کے عروج پرتھے جن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہاتھاکہ اچانک وہ اپنی فیلڈ کوہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کردین گزاریکی طرف آگئے اورپھرکبھی شوبز کی طرف واپس نہیں دیکھا۔آج ہم 4 سابقہ مشہور اداکاراؤں کے بارے میں جانیں گے جنہوں نے ہمیشہ کے لیے شوبز چھوڑ کر اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا۔ صنم چوہدری،شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی گئیں اور انہوں نے اسٹوریز شئیر کیں جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیں۔اب مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صنم چوہدری کے پرستار ان کے اس فیصلے سے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ زینب جمیل،گزشتہ برس سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے بھی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی دوسری اداکاراؤں کی طرح اپنی فیلڈ سے علیحدگی اختیار کی۔ زینب نے اس سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں فخر سے اس بات کا اعلان کررہی ہوں کہ میں اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ رہی ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ الحمدللہ، اللہ پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے اور دینِ اسلام کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے کا شرف بخشا۔ نور بخاری،سابقہ اداکارہ نور بخاری بھی اسلام کی راہ اختیار کی اور اس وقت ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے ، لہٰذا اب انہوں نے دینی راہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عروج ناصرسابقہ اداکارہ عروج ناصر پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریلز لنڈا بازار اور ناجانے کیوں سےمشہور ہوئی تھیں۔ 2011 میں انہوں نے شوبز کو خیر باد کہہ کر اسلام کی راستہ اختیار کرلیا تھا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close