آج ہمیں کوئی منہ لگانے کوتیارنہیں ،چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ،ایم پی اے حناپرویزبٹ حکومت پربرس پڑیں

آج ہمیں کوئی منہ لگانے کوتیارنہیں ،چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ،ایم پی اے حناپرویزبٹ حکومت پربرس پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی عمرا ن نیازی کی الیکٹرانک مشینوں کو ناکارہ قراردے دیا ہے۔یہ حکومت کیلئے ایک اور شرمندگی کی بات ہے۔عمران نیازی 2023کے الیکشن میں بھی ووٹ چوری کا منصوبہ بنارہے تھے۔لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔دھندلی کی پیداوار حکومت دھندلی کے ذریعے ہی دوبارہ حکومت بنانے کی پلائننگ کررہی تھی۔عمران خان کی تین سالہ کارکردگیصرف عثمان بزدار جیسے قوم کو تحفے ہیں۔ حناپرویز بٹ نے کہا عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے سب سے پہلے بوٹ پالش کیے پھر آر ٹی ایس کا سہارا لیا۔عمران خان آر ٹی ایس کے بعد ووٹنگ مشین کا سہارا لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا ناکارہ قراردے دیا ہے۔بار بار دھندلی سے حکومتیں نہیں بنتی اور نہ بوٹ پالش سے وزیراعظم بننا جا سکتا ہے۔ چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔برطانیہ جیسا ملک بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہیں نکال رہا ہے یہ عمران نیازی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close