حکومت کا انقلابی اقدام :تبادلے ،ریٹائرمنٹ، چھٹیاں ، پنشن سب کچھ آن لائن کردیا

حکومت کا انقلابی اقدام :تبادلے ،ریٹائرمنٹ، چھٹیاں ، پنشن سب کچھ آن لائن کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے ، ریٹائرمنٹ ، چھٹیاں، پنشن سمیت سب نظام کوآن لائن کردیا گیا ہے ، محکمہ سکول ایجوکیشن کو پیپرلیس ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیرتعلیم پنجاب نے کہاکہ اساتذہ کا کام صرف بچوں کو پڑھانا ہے اور ان کی مکمل توجہ اسی پر ہونی چاہیے،ٹیکنالوجی سے تبادلے، ریٹائرمنٹ، چھٹیاں، پنشن کانظام آن لائن کر دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ا سکول ایجوکیشن پنجاب کو پیپر لیس ٹیکنالوجی پر لا رہے ہیںکیونکہ ڈیجیٹلائزیشن کا نظام شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close