پولیس نے بہن بھائیوں سے روٹھے بچے کومناکرسکول پہنچادیا

پولیس نے بہن بھائیوں سے روٹھے بچے کومناکرسکول پہنچادیا

گلگت(ویب ڈیسک) پولیس نے بہن بھائیوں سے روٹھے بچے کو مناکر سکول پہنچا دیا ،سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی خبر پر پولیس اہلکاروں کو خوب پذیرائی ملی، ایس ایس پی گلگت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد اور کارکردگی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلگت جوٹیال میں جب گلگت میں پولیس اہلکار پیٹرولنگ ڈیوٹی پر معمور تھے سڑک کے فٹ پاتھ پر سکول وردی میں ملبوس بچے کو دیکھ کر اپنی موٹر سائیکل روک دی اور بچے کے پاس جاکر پوچھ گچھ کی تو​​​​​​​ معلوم ہوا کہ بچہ اپنی بہن اور بھائیوں سے روٹھ کر سڑک کنارے بیٹھا تھا پولیس اہلکاروں نے بہن بھائیوں سے روٹھے بچے کو مناکر سکول چھوڑ آے جبکہ دوسری جانب سے بچے کو منانے کی تصاویر سوشل میڈیا میں وائرل ہوی تو شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہا اور عوام کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو خوب پذیرائی ملی ایس ایس پی گلگت نے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد پیش کی جبکہ بچے کو مناکر سکول پہنچانے والے پولیس اہلکاروں کو کارکردگی سرٹیفکیٹ بھی دینے کا اعلان کردیا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close