حکومت کا سکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ ،اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل بھی آغاز

حکومت کا سکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ ،اساتذہ کی بھرتیوں کا عمل بھی آغاز

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نےتعلیم سے محروم بچوں کیلئے سکولوں میں سکینڈشفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ سینکڑوں اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سیکنڈ شفٹ  کا اجرا کررہےہیں ،کل سے کلاسز شروع ہوں گی ،صوبے میں سیکنڈ شفٹس پرائمری ،مڈل اور ہائی اسکولوں میں شروع کررہے ہیں فی الحال موجودہ اساتذہ سے سیکنڈ شفٹس میں کام لیں گے تاہم سیکنڈ شفٹ کےلیے 704 اسامیوں پر بھرتیاں کررہے ہیں ،کوشش کی جارہی ہے کہ گرلز اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کریں،خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں کلاسز شروع کی جارہی ہیں ، شہرام ترکئی نے کہا کہ جن ا سکولوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں طلبہ سیکنڈ شفٹ میں پڑھ سکیں گے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close