بینظیر بھٹو کو ان کی شادی کے روز کس نے تیار کیا تھا؟نام بارے پتا چل گیا

بینظیر بھٹو کو ان کی شادی کے روز کس نے تیار کیا تھا؟نام بارے پتا چل گیا

کراچی (ویب ڈیسک)اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو ان کی شادی جیسے یادگار موقع پر تیار کرنیوالے معروف میک اپ آرٹسٹ طارق امین کی انسٹا اسٹوری وائرل ہورہی ہے۔ طارق امین کی جانب سے انسٹاگرام پر وائرل ہونیوالی اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہیں بینظیر بھٹو کی شادی کے روز انہیں دلہن بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ طارق امین کا کہنا تھا کہ بینظیر ایک ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے میرےکیرئیر کو دوام بخشا، انسٹاگرام اسٹوری میں طارق امین کے ویڈیو بیان کے ساتھ بینظیر کی شادی کی تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close