وفاقی حکومت، پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے سلسلے میں (ق) لیگ کے تحفظات دور کرنے کیلئے اجلاس کی تیاریاں

وفاقی حکومت، پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے سلسلے میں (ق) لیگ کے تحفظات دور کرنے کیلئے اجلاس کی تیاریاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کو بحال کرنے کے سلسلے میں (ق) لیگ کے تحفظات دور کرنے کیلئے اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات اور ضلعی ناظم کیلئے اپنی تیاریاں کرنےکیلئے پنجاب حکومت سے کہا ہے ، اس سلسلے میں اتحادی جماعت (ق) لیگ نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے جس پر وزیراعظم کی سربراہی میں جلد اجلاس بلائے جانے کی توقع ہے، جس میں وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر بلدیات شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پورے صوبے میں حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں کی بھاری جیت کو یقینی بنانے کیلئے غور کیا جائے گا اور اس میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس جلد بلانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close