ابھی شادی پرنہیں توجہ کس کام پرہے۔۔شاہین آفریدی نے آخرکارخاموشی توڑ دی

ابھی شادی پرنہیں توجہ کس کام پرہے۔۔شاہین آفریدی نے آخرکارخاموشی توڑ دی

’ ابھی کرکٹ پر توجہ ہے ، شادی پر نہیں‘شاہین شاہ آفریدی نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی یہ تصدیق کرچکے ہیں کہ ان کی صاحبزادی کی نسبت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کیساتھ طے پاچکی ہے، یہ خبر جیسےہی سامنے آئی تھی تو سوشل میڈیا پر نوجوان جوڑی کے بارے میں نئی بحث چھڑگئی تاہم زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔ اب شاہین آفریدی بھی اس سلسلے میں بول پڑے ہیں اور کہا ہے کہ شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، کیونکہ اس کی پہلی ترجیح اور توجہ اس وقت کرکٹ پر ہے، وہ مستقبل میں شادی کے بارے میں سوچیں گے لیکن ابھی اس پر توجہ نہیں۔ یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد شادی ہوگی ۔ ایسا محسوس ہوتاہے کہ دونوں فیملیز نے شادی کے بارے میں اپنی ترجیحات طے کرلی ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close