آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستان نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستان نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ،جس میں قومی ٹیم  نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے،گرین شرٹس نے صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ کی بدولت تیسری پوزیشن حاصل کرلی،مگر اس نمبر پرقدم مضبوط ہونے کا دارومدار نیوزی لینڈکے سیریز میں باقی 4میچز کے نتائج پر ہوگا، کیویز کم بیک سے دوبارہ تیسری پوزیشن سنبھال سکتے ہیں، ان کی اگلی منزل پاکستان ہی ہے۔ اگربابر اعظم الیون ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ اور پھر انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کرے تو ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل رینکنگ بہتر ہونے کے ساتھ حوصلے بھی بلند ہوجائیں گے۔اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہے،اس کے ریٹنگ پوائنٹس 278ہیں، 273پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے، تیسرے نمبر پر موجود پاکستان کے 261پوائنٹس ہیں، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے اور بنگلہ دیش ساتویں نمبر پر ہے، افغانستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بالترتیب آٹھواں، نواں اور دسواں نمبر سنبھالے ہوئے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close