آٹے کے20کلو والے تھیلے کی قیمت میں30روپے اضافہ

آٹے کے20کلو والے تھیلے کی قیمت میں30روپے اضافہ

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب فلورملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت میں30روپے اضافہ کردیاہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قیمت بڑھنے کے بعد پرچون ریٹ پر آٹے کا 20کلو والا تھیلا 1180روپے کا ہو گیا ہے۔ چیئرمین پنجاب فلور ملز  ایسوسی ایشن عاصم رضا نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔عاصم رضا کے مطابق 20 روز میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔ دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close