مصباح الحق ہیڈ کوچ ،وقار یونس بائولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار

مصباح الحق ہیڈ کوچ ،وقار یونس بائولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار

لاہور(ویب ڈیسک)مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردارہوگئےجبکہ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح نے کہاکہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا،جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز​​​​​​​سے نبرد آزما ہوسکوں، اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر وقار یونس نے کہاکہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، وسیم خان نے کہاکہ گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں، وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے،آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close