لاہور،راہ چلتی خواتین سے غیراخلاقی حرکتیں کرنے والانوجوان گرفتار

لاہور،راہ چلتی خواتین سے غیراخلاقی حرکتیں کرنے والانوجوان گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور کے علاقے سمن آباد سے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم یاسر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں یوم آزادی والے روز گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جبکہ ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک نوجوان کو چنگچی رکشے پر​​​​​​​ بیٹھی لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔مینار پاکستان سے متصل گریٹر اقبال پارک کے واقعے کا وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا تھا جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک سوپچاس سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ان کی شناخت پریڈ کروائی گئی تھی۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close