شریف خاندان نے سعودی عرب سے لندن پیسہ کیسے منگوایا؟ اورکتنے ملین پائونڈکی ٹیکس چوری کی ؟ شہباز گل نے بڑا دعویٰ کردیا

شریف خاندان نے سعودی عرب سے لندن پیسہ کیسے منگوایا؟ اورکتنے ملین پائونڈکی ٹیکس چوری کی ؟ شہباز گل نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے شریف خاندان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے‘‘شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات کی جانی چاہئیں، برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی لازمی ہے جبکہ شریف خاندان وہاں صرف ٪20ٹیکس ادا کر رہا ہے،بلکل والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٪25 یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ ٹیکس چوری کی جارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ واردات پرانی مگر طریقہ نیا ہے ۔ٹیکس چوری کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو چھپایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں اخراجات کی مد میں منگوایا تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے، کیونکہ شریف خاندان کو ٹیکس دیتے ہوئے موت پڑتی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close