ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کا نام نکلناباعث تشویش ہے، شہباز شریف

ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کا نام نکلناباعث تشویش ہے، شہباز شریف

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک اور باعث تشویش ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مورگن درجہ بندی تصدیق کررہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم سکڑ چکا ہے سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ،ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے ۔یہ عالمی درجہ بندی اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعدادوشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آرہے ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close