شاپنگ مال سمیت مارکیٹیں کتنے بجے بند کی جائینگی؟نیا شیڈول جاری

شاپنگ مال سمیت مارکیٹیں کتنے بجے بند کی جائینگی؟نیا شیڈول جاری

کراچی(ویب ڈیسک)عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹیں کو بند کرنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند کر دی جائینگی جبکہ مارکیٹوں ، شاپنگ مال اور دکانوں پر ایس او پی کا جائزہ لیا جائیگا اور ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے جائینگے۔ مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں ،بازار اور مال کو سیل کیا جائے گا اور 13 اور 14 کو ٹیمیں بھی وزٹ کریں گی۔واضح رہے کہ تاجر پچھلے دو روز سے رات دس تک مارکیٹ بند کرتے رہے تھے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26751 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 7159 ، پنجاب کے 12211 ، بلوچستان کے 342 اور خیبرپختونخوا کح 5250 افراد شامل ہیں۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close