ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں پر، پہلی بار قیمت 170روپے سے اوپر چلی گئی

ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں پر، پہلی بار قیمت 170روپے سے اوپر چلی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے دوران ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 61 پیسے اضافے سے 169 روپے پچپن پیسے رہا۔ڈالر کی قدر گذشتہ روز تاریخ کی بلند ترین سطح پربند ہوئی تھی اور آج ڈالر نے کاروباری دن میں اپنی بلند ترین قدر کا 2020 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ بڑھ رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوکر 170 روپے 30 پیسے کا ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close