ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھلاڑی اپنی فیملیوں کو ساتھ رکھ سکیں گے یا نہیں ؟ بالآخرآئی سی سی نے حتمی فیصلہ کرلیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھلاڑی اپنی فیملیوں کو ساتھ رکھ سکیں گے یا نہیں ؟ بالآخرآئی سی سی نے حتمی فیصلہ کرلیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ونڈے سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہاہے اور پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گاتاہم سیریزاس کے فوری بعد انگلینڈ اور پھر ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کمر کسے گی ۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ٹیموں نے بھی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے سیریز اور پریکٹس شروع کر دی جبکہ سلیکٹر اپنے بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی کوشش میں جٹے ہوئے ہیں ۔ آئی سی سی نے کھلاڑیو ںکو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی فیملیوں کو ساتھ رکھ سکیں گے جس کی اجازت دیدی گئی ہے ، آئی سی سی کی جانب سے سپورٹ سٹاف کو بھی فیملیز کے ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل سے شروع ہونے والی سیریز میں بھی کھلاڑیوں کو فیملیز کو ہمراہ رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close