سیریز کی منسوخی: وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ

سیریز کی منسوخی: وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ ہوا ہے۔یہ بات وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی ۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور پی سی بی کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں18 سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close