چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کل آئے گا، فواد چوہدری

چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کل آئے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے چیئرمین نیب کے لیے شہازشریف سے بات نہیں کریں گے اپوزیشن کو اپنا لیڈر بدلنا چاہیے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا جو ہم چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے ایسے آدمی سے مشاورت کرتے جس پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ ہو مگر اپوزیشن کے پاس ایسا کوئی بندہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قوانین شخصیت کے لیے نہیں اداروں کیلئے بننے چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ چیئرمین نیب کی تقرری موجودہ حکومت نے نہیں کی۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے اگر ان کو ہماری اصلاحات سمجھ نہیں آرہیں تو اپنی تجاویز دیں لیکن وہ بھی نہیں کیا جارہا، اپوزیشن کو سنجیدگی سے پارلیمنٹ میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرزکے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی اور وزيراعظم انسکيشن کميشن کے تحت سيل بنايا گيا ہے جو پنڈورا پیپر میں آئے 700 پاکستانیوں کے ناموں کی تحقیقات کریں گا۔انہوں نے کہا کہ پنڈورا پیپر سے متعلق کمیشن پہلے مرحلے میں یہ جائزہ لے گا کہ کس کی آف شور کمپنی قانونی ہے اور کس کے نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جبکہ عیدمیلادالنبیﷺ پرمختلف کیٹیگری کے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ايم ڈی کيٹ کا فارمولا پوری دنيا ميں چل رہا ہے يہ احتجاج کرنا کہ فٹنس چيک نہ ہو اور ڈاکٹربن جائيں عجيب مطالبہ ہے ہم صحت کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہیں لیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے ہمارے ڈاکٹرز کی ڈگرياں ماننے سے انکار کرديا تھا اس لیے عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گیس کاعالمی بحران چل رہا ہے پاکستان ميں بجلی وافر مقدار ميں ہے اس لیے جو صارفین گيس ہيٹرز کے بجائے بجلی پرشفٹ ہوں گے انہيں فی يونٹ 7 روپے تک ريليف ملے گا۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

close