لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کوضمانت پر رہائی مل گئی ۔جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے خواجہ محمد آصف کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی ۔وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خواجہ محمد آصف کی اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا ۔رہائی کے بعد لاہورہائیکورٹ کے باہرموجود مسلم لیگ(ن) کے کارکنا ن نے پرجوش نعروں سے اپنے رہنما کا استقبال کیا ۔