لاہور(ویب ڈیسک )لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں واقع ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے بی او آر سوسائٹی کے قریب میں ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس سے قریبی عمارتوںکے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکےسے تین افراد جاں بحق جبکہ سترہ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکےسے علاقہ مکنیوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ انہی افراد میں ایک آسیہ بی بی بھی شامل ہیں جن کا کہنا ہے کہ میری اٹھارہ سالہ بیٹی ثانیہ گھر میں کام کرتی ہے، دھماکے کے بعد اس کی کوئی خیر خبر نہیں ہے۔بیٹی کی تلاش میں آسیہ کارو رو کر برا حال ہوگیا ہے۔ آسیہ بی بی کا کہنا ہے کہ پولیس بیٹی کے بارے میں نہ کچھ بتا رہی ہے نہ گھر کے قریب جانے دے رہی ہے۔ پولیس بیٹی کی تلاش میں کوئی مدد اور معلومات فراہم نہیں کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے،امدادی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے دھماکےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پرامدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کردی ہے۔