لاہور ( ویب ڈیسک ) لاہور کے جوہرٹاؤن میں دھماکہ علاقے کی جیو فینسنگ شروع کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے جوہر تاون میں دھماکے کے بعد علاقے کی جیو فینسنگ شروع کردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت کی فون کالز کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مشتبہ فون کالز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے والے افراد کی لوکیشن ٹریس کی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیاگیا، دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد استعمال ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 15 سے20 کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال ہوا، دھماکے میں غیر ملکی ساختہ مواد بال بیئرنگ، کیل اور دیگربارودی مواد استعمال ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ خیزمواد گاڑی میں نصب تھا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مددسےکیاگیا، دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا ،8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا اور 100مربع فٹ سےزائدرہائشی علاقہ متاثر ہوا جبکہ دھماکےکی شدت سےقریبی عمارتوں،گاڑیوں کےشیشےٹوٹے۔