پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال گاڑی بابو صابو انٹر چینج سے داخل ہوئی۔نجی ٹی وی  کے مطابق گاڑی بدھ کی صبح 9 بج کر 40 منٹ کے قریب داخل ہوئی، بابو صابو ناکے پر گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ بھی ہوئی۔ گاڑی کا پولیس چیکنگ کے باوجود دھماکے میں استعمال ہونا سوالیہ نشان ہے۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے گاڑی کے داخلے کی فوٹیج حاصل کرلی۔دوسری جانب جوہر ٹاؤن میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے کارروائی کیلئے گاڑی اور موٹر سائیکل کا استعمال کیا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گاڑی کے مالک کو حافظ آباد سے حراست میں لے لیا۔ گاڑی اوپن لیٹر پر فروخت کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں 15 سے 20 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے۔ دھماکہ خیز مواد کار میں نصب تھا۔ دھماکے کی جگہ تین فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا۔ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

One thought on “جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کہاں سے آئی ؟فوٹیج حاصل کرلی گئی

  • حاجی فضل محمود انجم -

    ہمارا ذریعہ تعلیم کیا ہو-؟ اردو میڈیم یا انگلش میڈیم
    حاجی فضل محمود انجم
    آج پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر کاشف شہزاد چوہدری کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پہ دیکھی۔اس میں انہوں نے جن خیالات کا اظہار کیا تو وہ مجھے اپنے ہی خیالات لگے کیونکہ میرا بھی تعلق درس و تدریس سے رہا ہے اور چھتیس سال کی یہ وابستگی اس شعبے کے سب نشیب و فراز تو سمجھا ہی دیتی یے۔وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک جو بھی حکمران آتا ہے وہ شعبہ تعلیم پر اپنی مرضی کے تجربات کرتا ہے۔ پچھلے دور حکومت میں انگلش میڈیم کے نام پر راتوں رات پنجاب کے تمام سکولوں کے باہر انگلش میڈیم لکھوا کر تمام کتابیں انگلش میں چھپوا کر سکولوں کو دی جاتیں رہیں ۔ اس حکومت نے کسی ماہر تعلیم یا ٹیچرز یونین سے مشورہ کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ طلباء و طالبات سکول چھوڑنے لگے اور فیل ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ نئی حکومت آئی ہم نے وزیر تعلیم صاحب کی کئی پریس کانفرنسز سنیں جن میں وہ کہ رہے تھے کہ طلباء و طالبات کو تعلیم مادری اور قومی زبان میں دینی ہے تاکہ اس کے نتائج بہترین آئیں۔ ہم پنجاب میں انگریزی کو ایک زبان کے طور پر پڑھائیں گے۔ کیونکہ تمام ترقی یافتہ ممالک تعلیم اپنی زبان میں دیتے ہیں۔ یہ ثابت شدہ بات ہے کہ بچہ ہمیشہ اپنی زبان میں بہتر طریقہ سے سمجھتا اور سیکھتا ہے۔ اپنی زبان میں پنجاب میں کتابیں اور تعلیم کا سن کر ہم بھی خوش ہوئے کہ ہمارے وزیر تعلیم طلباء و طالبات کی بہتری چاہتے ہیں۔ لیکن افسوس اس وقت ہوا جب اگلے تعلیمی سال کی کتابیں دیکھیں تو وہ پھر انگلش میں تھیں اور کچی سے پانچویں تک ایک دفعہ میں ساری کتابیں تبدیل ہو گئیں۔
    واقعی یہ ہمارے ملک کا المیہ رہا ہے کہ ہم نے شعبہ تعلیم کو وہ اہمیت نہیں دی جو کہ دینی چاہئے تھی۔ہم نے تعلیم کو اپنے تجربات کی نذر کر دیا جو بھی آیا اس نے اس شعبے کو اپنی مشق ستم بنا لیا اور اس کے ساتھ اتنی کھلواڑ کی کہ اس کے متعینہ چہرے اور بصب العین کو ہی بگاڑ کے رکھ دیا۔وہ ملک جس نے جنوبی کوریا جیسے ملک کو تعلیمی پالیسی بنانے میں مدد دی اب وہ خود اس خاطر در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ہمیں کچھ پتہ نہیں کہ ہماری تعلیم کے مقاصد کیا ہیں-؟ ہم اپنے بچوں کو کونسی تعلیم اور کیسی تعلیم دینا چاہتے ہیں۔اس کے خدوخال کیا ہیں اور اور اس تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنے کے بعد ہمیں کس قسم کے نتائج برامد ہونگے۔ہماری تعلیم کی کوئی اب راہ متعین نہیں رہ گئی۔ہم صرف "دھوڑ میں ٹٹو بھگا "رہے ہیں۔ ہمیں کچھ سجھائی نہیں دے رہا کہ کس طرف جانا ہے-؟ یہ سب نتیجہ ہے ہماری ان بد اعمالیوں کا جو ہم نے تعلیم کے شعبے کے ساتھ روا رکھیں۔آج یہ حالت ہے کہ ہمارہ تعلیمی نظام تباہ و برباد ہو چکا ہے اور رہی سہی کسر کرونا وائرس نے نکال دی ہے۔
    سرکاری سکولوں کا بیڑا تو پہلے ہی غرق ہو چکا تھا اور ابتدائی تعلیم کے حوالے سے ریاست پہلے ہی اپنے آپ کو الگ کر چکی تھی اور چاہتی تھی کہ اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلاۓ اور اسے این جی اوز کے حوالے کر دے۔ بہر حال سرکاری کالج اور یونیورسٹیاں جیسے تیسے چل رہی تھیں۔ پچھلے چند سالوں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹیوں کو خود اپنے اخراجات اٹھانے کا کہا گیا اور گزشتہ سالوں میں ایچ ای سی کے بجٹ میں ہچاس فیصد کٹوتی کر دی گئی تھی۔ اس طرح سرکاری یونیورسٹیوں اور ان سے ملحقہ سرکاری کالجوں کی ذمہ داری سے بھی ریاست نے اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دینا شروع کر دیا تھا۔ اس فیصلے کے خلاف طلبہ کی جانب سے شدید رد عمل بھی دیکھنے کو ملا۔ مگر کورونا وباء نے اس تابوت میں آخری کیل ٹھونک ڈالی اور سب کچھ ملیا میٹ کر کے رکھ دیا۔ کورونا وباء کے نتیجے میں بار بار لاک ڈاؤن لگایا گیا اور آن لائن تعلیم کے سلسلے کا آغاز کیا گیا۔ چونکہ ریاست پہلے ہی اپنے آپ کو تعلیم کے شعبے سے بری الذمہ کر چکی تھی، لہٰذا ایسی ہنگامی صورتحال میں کوئی بھی واضح اور کارآمد حکمت عملی سامنے لانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی، اور بغیر سہولیات مہیا کیے آن لائن تعلیم کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے سے تباہ شدہ تعلیمی نظام کو جب اچانک اس ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونا پڑا تو پورے کا پورا نظام تعلیم ہی دھڑام سے زمین بوس ہو گیا۔ رہ گئے اسکول تو ان کے بارے میں سرے سے کوئی حکمت عملی موجود ہی نہیں تھی۔یوں ہم کہیں کے نہ رہے۔آج جو صورت حال ہے وہ بیان کرنے کے قابل ہی نہیں ہے۔
    دنیا میں ہر قوم نے تعلیمی نظام کے بارے میں جو بھی پالیسی بنائی اس میں اس نے اپنی مادری زبان کو بڑی اولیت دی۔چین جاپان اور اسی جیسے دوسرے ملکوں نے اپنے بچوں کا اپنی زبان میں تعلیم دے کر مادری زبان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نتیجہ یہ کہ یہ قومیں آج اپنا ایک مضبوط تعلیمی نظام رکھتی ہیں ۔دنیا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.