نیروبی (ویب ڈیسک )کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں 10 فوجی ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ کینیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیا کے فوجی حکام نے بیان میں بتایا ہے کہ حادثہدارالحکومت نیروبی کے قریب کاجیاڈو کے علاقے میں پیش آیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی ٹریننگ کے لئے جا رہے تھے۔ ابھی تک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔