راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں عبایا میں ملبوس لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی گلی سے گزر رہی ہے،اس دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان اسے ہراساں کرتا ہے اور عبایا سے پکڑ کر زمین پر بری طرح سے پٹخ دیتا ہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا،بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں عزیز آباد میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار نے انتہائی نازیبا حرکت کرتے ہوئے راہ چلتی لڑکی کو برقعے سے کھینچ کر گرادیا۔صارفین نے کہا ہے کہ اس کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔راولپنڈی پولیس نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریس کورس پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لارہی ہے، ملزم کو انشا اللہ جلد ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں عزیز آباد میں موٹرسائیکل سوار کی انتہائی نازیبا حرکت راہ چلتی لڑکی کو برقعے سے کھینچھ کر گرادیا اس کے خلاف، سخت ایکشن ہونا چاہئے۔