پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

ناروے اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش ہے: سفیر

ناروے اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کی وسیع گنجائش ہے: سفیر

ناروے کے سفیرکجل گنر ایرکسن نے کہا ہے کہ ناروے اور پاکستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ لاہورچیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چودھری سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ناروے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں سے ہے، ٹیلی نارسمیت ناروے کی کئی کمپنیاں یہاں کام کر رہی ہیں اوردیگر کئی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ سفیر نے کہا کہ ناروے سندھ میں 150 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ بھی لگا رہا ہے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ ناروے بہت سے پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی 100ملین ڈالر سے بھی کم ہے،پاکستان کی ناروے کو برآمدات 57ملین ڈالر جبکہ درآمدات تقریباً 26ملین ڈالر ہیں،ہماری برآمدات کا بیشتر حصہ ٹیکسٹائل پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ موجودہ تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے مگر پھر بھی ناروے کے سفارتخانے کی مدد اور تعاون سے اس میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ ناروے کوانرجی سیکٹر کی وجہ سے عالمی معیشت میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے کی کمپنیوں کے لئے پاکستان کی کمپنیوں بالخصوص آئل ، گیس، قابل تجدید توانائی اور بحریہ کے شعبے میں مشترکہ منصوبوںکے وسیع مواقع موجود ہیں۔ طاہر منظور چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان اور نارو ے موبائل فون مینوفیکچرنگ، الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ، آٹوموٹو پارٹس، فارماسیوٹیکلز،پراسیسڈ فوڈ اور سر جری کے آلات سمیت دیگر کئی شعبوں میں تجارت اور معاشی تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر کی بنیادی سہولیات کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ حکومت ان زونز میں مقامی اور غیر ملکی دونوں سرمایہ کاروں کو منافع بخش ٹیکس مراعات بھی دے رہی ہے۔انہوں نے ناروے کی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود ان نئے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیو ٹیک اور کاسمیٹکس کے شعبوں میں بھی دونوں ممالک کے مابین مشترکہ منصوبوں کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، مردان علی زیدی، محمد خالد، ڈاکٹر ریاض احمد، حاجی آصف سحر، واصف یوسف اور نعیم حنیف نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.