پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

نائجر کے کاروباری وفد کی نائجر کے وزیر صنعت و تجارت کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی لاہور کا دورہ،دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے معاہد ے سائن کئے گے

نائجر کے کاروباری وفد کی نائجر کے وزیر صنعت و تجارت کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی لاہور کا دورہ،دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے معاہد ے سائن کئے گے

نائجر کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی وزیر صنعت و تجارت گابوسابومختارکی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) ریجنل آفس لاہور کا دورہ۔وفد کے ارکان نے دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے سائن کئے گے اور بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کی بھی کی گئیں۔وفد میں نائجر کے وزیر صنعت و تجارت گابوسابومختار،وزیر سرمایہ کاری ذکریہ ورگو،سیکرٹری صنعت عبدالحیٰ بوبکر،معروف بزنس مین سلیم گادوسابو اورپاکستان کے نائجر میں سفیر احمد علی سُروہی شامل تھے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اورریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورنائجرددنوں ممالک آرگنائزیشن آف اسلامک کارپورشن(او آئی سی) کے ممبر ہیں۔پاکستان اور نائجر کے درمیان  تجارتی حجم کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فارماسوٹیکل،صحت،زراعت،آبپاشی،ٹریکٹرز،الائیڈ مشینری، زرعی بیج،کھاد اور ادوایات، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں باہمی تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے۔ایف پی سی سی آئی کی پاکستان افریقہ بزنس کونسل کے چیئرمین کی قیادت میں نائجر حکومت کے ساتھ فارماسوٹیکل،ٹریکٹرز، الائیڈ مشینری،موٹرسائیکل،زرعی بیج،کھادیں اور دیگر شعبہ جات میں ایم او یوز سائن ہو چکے ہیں۔خواجہ شاہ زیب اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان دودھ اور کاٹن کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے،گندم کے لحاظ سے ساتویں،چاول کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں اور پھلوں کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہیں۔پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بہت اہم ملک ہے۔دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو برآمدات اور درآمدات کے فروغ کے لیے مزید تعاون کرنا ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان کاروباری وفود کے تبادلے اور صنعتی و تجارتی نمائشوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نائجر کے وزیر صنعت و تجارت گابوسابومختار نے کہاکہ پاکستان اور نائجر کے درمیان باہمی تجارت کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔پاکستان کے باسمتی چاول بہت کمال کے ہیں۔پاکستانی ایکسپورٹر کی لیے نائجر کی نئی مارکیٹ موجود ہے۔ پاکستان کے ساتھ فارماسوٹیکل، صحت،زراعت،آبپاشی،ٹریکٹرز،الائیڈ مشینری، زرعی بیج،کھاد اور ادوایات، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبہ جات میں تجارت ہماری ترجیح ہے۔اس موقع پر پاکستان کے نائجر میں سفیر احمد علی سُروہی،ایف پی سی سی آئی کوارڈنیٹر محمد علی میاں، ظفر محمود،ندیم قریشی،حکیم محمد عثمان، سائم علی دادا اور دیگر ممبران نے بھی باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.