گھرکی ہسپتا ل میں جدیدترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سپائن سنٹر میں بین الاقوامی طرز کے مزید 5 آپریشن تھیٹرزکے اضافے کے ساتھ اب موڈیولرتھیٹرز کی کل تعداد 10ہوگئی۔ یورپ سے منگوائے گئے ان کی آپریشن تھیٹرزپر لاگت تقریبا50ملین روپے آئی ہے۔گھرکی ہسپتال کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گُھرکی ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک میں روزانہ تقریبا40سے 50مریضوں کے آپریشنز کیے جاتے ہیں۔ نئے موڈیولر تھیٹرز کی تنصیب سے مریضوں کو علاج ومعالجے کی بین الاقوامی طرز کی جدید طرین سہولیات میسرآ سکیں گی۔ ان موڈیو لر تھیٹرز کی تنصیب سے مریضوں کے بڑھتے ہوئے لوڈ کوکم کیا جا سکے گا۔گھرکی ہسپتال کے شعبہ سپائن میں نہ صرف مریضوں کا علاج کیاجا تا ہے بلکہ رنگ، نسل، مذہب اور مسلک سے بالا تر ہو کر ملکی و غیر ملکی ڈاکٹروں کو تربیت بھی دی جارہی ہے جو مختلف علاقوں میں اپنی خدمات سر انجا م دے رہے ہیں۔گھرکی ہسپتال میں شعبہ آرتھو پیڈک اینڈ سپائن سنٹراور مستند Anesthesia ٹیم کے تحت کیے گئے آپریشنز کا تناسب لاہو ر کے دیگر ہسپتالوں کے تناسب سے کہیں زیادہ ہے۔کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاوٗن سے لے کر اب تک پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی زیر نگرانی گھرکی ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک میں 10,000 سے زائد آپریشنز کیے جا چکے ہیں جوکہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔