لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کےمطابق اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر کیا ہے۔وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ یکم جولائی 2021 سے یکم اگست 2021 تک صوبے کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ والدین اور بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔