پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر تجویز کردہ 20فیصد گین ٹیکس فوری طور پر ختم کیاجائے۔ شاہ زیب اکرم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر تجویز کردہ 20فیصد گین ٹیکس فوری طور پر ختم کیاجائے۔ شاہ زیب اکرم

لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم،کوارڈنیٹر محمد علی میاں، ایف پی سی سی آئی سنٹرل کمیٹی برائے پراپرٹی و کنسٹریکشن کے کنوینر میجر (ر) محمد رفیق حسرت نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پراپرٹی پر20فیصد گین ٹیکس اور 50لاکھ سے زائد انکم پر عائد دیگر ٹیکسز کو کلب کرکے 35فیصد تک ٹیکس کسی صورت قبول نہیں ہے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر تجویز کردہ 20فیصد گین ٹیکس فوری طور پر ختم کیاجائے۔سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر بنائی گئی پالیسز کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ گین ٹیکس جیسے اقدام سے سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو گی، کاروباری افراد دیگر ممالک میں اپنی سرمایہ کاری لے جائیں گے۔ رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن کے شعبہ سے وابستہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سیکشن 203اے جس میں شک کی بنیاد پر بھی کاروباری افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اس کو بھی فوری طور پر وآپس لیا جائے۔کنسٹریکشن سیکٹرکے چلنے سے 50کے قریب دیگر سیکٹر بھی فعال ہوں گے اور لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہو گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ فوری طورپر پراپرٹی گین ٹیکس کی پرانی رجیم کو بحال کیا جائے۔ صنعتوں کو گیس کی بندش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی اور سی این جی سے متعلق حکومت کے بر وقت اقدام نہ کرنے کی وجہ سے آج صنعتوں کو گیس کی قلت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ میجر (ر) محمد رفیق حسرت نے مزید کہاکہ مسائل کے حل کے لیے ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت کاروباری برادری کی بھر پورممانت کر رہی ہے۔کنسٹریکشن سیکٹر میں بیرون ممالک سے بڑی سرمایہ کاری پاکستان آئی ہے،20فیصد گین ٹیکس جیسے اقدام سے بیرون ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو گی۔حکومت کا یہ اقدام وزیر اعظم کے کے وژن کے برعکس ہے۔موجودہ فنانس بل میں شامل دوسری تجویز جس میں 50لاکھ سے زائد منافع کو دیگر انکم کے ساتھ شامل کر کے ٹیکس چارج کیا جائے گا، اس کو بھی فوری طور پر ختم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ اووسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر خصوصی ربیٹ دینا چاہیے۔ موجودہ فنانس بل میں دی جانے والی تجاویز رئیل اسٹیٹ اور کنسٹریکشن کے شعبہ جات کے لیے نقصان دی ثابت ہو گئی۔اس سے پہلے صرف 10فیصد گین ٹیکس تھا جو دوسرے سال کم ہو کر 7.5فیصد،تیسرے سال5فیصد اور چوتھے سال کم ہو صفر ہو جاتا تھا۔جبکہ موجودہ تجویز کردہ ٹیکس ہمیشہ دینا ہو گا۔جس کی وجہ سے پراپرٹی کی خرید و فروخت بند ہو جائے گی اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری بلاک ہو جائے گی،لاکھوں لوگ بے روزگا ر ہو جائیں گے۔رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں کمی کی وجہ سے حکومت کو انکم ٹیکس کی مد میں ہونے والی آمدن میں بھی کمی ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے اور ان کے 2فیصد کمیشن کو تحفظ دیا جائے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.