لاہور(پ ر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، ریجنل چیئرمین و نائب صدر چوہدری محمد سلیم بھلر، کوارڈنیٹر محمد علی میاں، سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار،سابق صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق ریجنل چیئرمین و نائب صدر میاں محمد طارق شفیع کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محمد طارق شفیع کے انتقال پر تمام کاروباری برادری سوگوار ہے، ان کی کاروباری برادری کے لئے بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میاں طارق شفیع ایک ملنسار شخصیت کے مالک تھے جو ہر ایک کی غمی و خوشی میں شریک ہوتے تھے، ان کا انتقال ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ایف پی سی سی آئی کے عہدہداران نے محمد طارق شفیع کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازیں اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔