صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پریٹنگ اینڈ سٹیشنری ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کارکردگی اور آئند کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کنٹرولر پریٹنگ اینڈ سٹیشنری ڈیپارٹمنٹ سعدیہ تحریم نے ادارے کی کارکردگی اور آئند ہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ادارے کی تنظیم نو اور فنانشیل ماڈل پیش کیا جائے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم سے کتابوں کی چھپائی میں پریٹنگ پریس کا اہم کردار ہوگا۔ اس لیے ادارے میں کلر پریٹنگ کی سہولت بھی ہونی چاہیے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ادارے میں اصلاحات کر کے اسے پوری طرح متحرک اور فعال بنائیں گے۔ آئندہ اجلاس میں ادارے میں اصلاحات اور قابل عمل ٹھوس فنانشیل ماڈل پیش کیا جائے۔کنٹرولر پریٹنگ سعدیہ تحریم نے بتایا کہ پریٹنگ پریس سرکاری اداروں کو پریٹنگ اور بائنڈنگ کی خدمات فراہم کررہا ہے۔