لاہور(ویب ڈیسک ) مدرسے میں طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کرنے والے مرکزی ملزم مفتی عزیز الرحمان کے تین بیٹوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عزیز الرحمانکے بیٹے لطیف الرحمان، وسیم الرحمان اور وصی الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی قبل از گرفتاری کی درخواستوں سماعت کی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیاہے۔یاد رہے کہ کچھ روز پہلے لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو سامنے آنے پر مفتی عزیز الرحمٰن، ان کے بیٹوں اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مفتی عزیز کے بیٹوں پر مدعی صابر شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔