لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نشتر کالونی میں سلنڈر کے دھماکے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کی برکت مارکیٹ میں سلنڈر فلنگ کرنیوالی دکان کے اندر درجنوں سلنڈر پھٹ گئے تھے ۔