ریاض(ویب ڈیسک) مسجدالحرام میں آج بعد نماز عشا غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غلاف کعبہ بلند کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج عشا کی نماز کے بعد مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کیا جائے گا۔نچلے حصے کو چاروں اطراف سے 2میٹر چوڑے سفیدکپڑے سے ڈھانپ دیا جائے گا۔ کسوہ(غلاف کعبہ) کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ادھر مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے، 9 ذی الحج کو عرفہ کے روز غلاف تبدیل کیا جائے گا۔ ‘کسوہ’ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔حالیہ دنوں حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر بھی جاری ہوئیں۔