پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

گورنر پنجاب کی جانب سے سول سرونٹس ، میڈیا نمائندوں میں لاہور چیمبر کے فرینڈز آف لاہور چیمبر ایوارڈز کی تقسیم

گورنر پنجاب کی جانب سے سول سرونٹس ، میڈیا نمائندوں میں لاہور چیمبر کے فرینڈز آف لاہور چیمبر ایوارڈز کی تقسیم

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد تقریب میں سول سرونٹس اور میڈیا کے نمائندوں میں لاہورکے پہلے فرینڈز آف لاہور چیمبر ایوارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پرلاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح ، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان ، نائب صدر طاہر منظور چوہدری اور لاہور چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اچیومنٹ ایوارڈز کے کنوینر محمد ہارون اروڑا نے بھی خطاب کیا۔لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں مصباح الرحمن، محمد علی میاں، شاہد حسن شیخ، فاروق افتخار، عبدالباسط، طاہر جاوید ملک، عرفان اقبال شیخ، سابق عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کو جاری رکھے گی، کورونا وائرس وبائی بیماری کے باوجود ، ملکی معیشت مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو بہت اچھا شگون ہے۔ وہ گورنر ہاو¿س میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پہلے "فرینڈز آف لاہورچیمبر ایوارڈز” کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں کاروباری برادری کا کرداربہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ملک کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے، حکومت کی کوششوں اور پالیسیوں نے ملک کو معاشی خطرات سے چھٹکارا دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی قلت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، رواں سال کے آخر تک 7.6ملین افراد کو صاف پانی میسر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے دوران حکومت، ہیلتھ ورکرز ، کاروباری برادری اور میڈیا نے مستحسن کردار ادا کیا۔ انہوں نے ایوارڈز کی تقریب منعقد کرنے پر لاہور چیمبر کو سراہا۔ لاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ فرینڈز آف لاہور چیمبر ایوارڈز کا مقصد ملک کی معاشرتی و معاشی ترقی کے لیے سرکاری ، نجی اور میڈیا شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ، نجی اور میڈیا شعبوں کے نمائندوں نے ہمیشہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ بہترین تعاون کیا جس کی بدولت تجارت و معیشت کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینا ممکن ہوا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے حکومت اور نجی شعبہ دونوں کو فائدہ ہوتا ہے، نجی شعبہ محاصل کا بڑا ذریعہ ہونے کی حیثیت سے نجی شعبہ ریاست کے مالی امور چلانے میں حکومت کی مدد کرتا ہے جبکہ حکومت نجی شعبہ کو انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کے معاشی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف کو مضبوط عوامی نجی شراکت داری کے ذریعے ہی پورا کیا جاسکتا ہے۔قائمہ کمیٹی کے کنوینر محمد ہارون اروڑہ ایوارڈز کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نورالامین مینگل ، سیکرٹری صنعت پنجاب ڈاکٹر واصف خورشید ،ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک ، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکا ایوارڈ ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی، ، سابق سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد ، سی ای او پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ڈاکٹرارفع اقبال ، چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور احمد شجاع خان ، کلکٹر کسٹم مغلپورہ ڈرائی پورٹ ، لاہور محسن رفیق ، چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جاوید اقبال مارتھ ، ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ، سیکیورٹی ڈویڑن لاہور خالد محمود افضل ، ڈی ایس پی ریس کورس پولیس سٹیشن لاہور محمد نوید ، چیف سیکیورٹی آفیسر برائے چیف منسٹر محمد فرقان بلال ، ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر)علی بن طارق ، اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر عدنان بدر ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر لاہور ذیشان رانجھا ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، صدر لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن عامر نوید چودھری، سابق کامرس رپورٹر بزنس ریکارڈر محمد ریاض ، کامرس رپورٹر جیو ٹی وی جواد ملک ، کامرس رپورٹر اے آر وائی مظہر اقبال ، کامرس رپورٹر نوائے وقت احسن صدیق ، کامرس رپورٹر 92 نیوز میاں شاہد ندیم ، کامرس رپورٹر سٹی 42 شہزاد خان ابدالی ، کامرس رپورٹر پی ٹی وی صادق بلوچ ، کامرس رپورٹر ڈیلی دی بزنس جہانگیر حیات، کامرس رپورٹر اوصاف شیخ رشید ، کامرس رپورٹر بول ٹی وی سدھیر چوہدری ، کامرس رپورٹر نئی بات اشرف مہتاب جبکہ لاہور چیمبرکے صدر میاں طارق مصباح ،سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان ، نائب صدر طاہر منظور چوہدری ، کنوینر قائمہ کمیٹی برائے لاہور چیمبر اچیومنٹ ایوارڈز محمد ہارون اروڑا اور ایل سی سی آئی کے سکریٹری جنرل شاہد خلیل کو خصوصی ایوارڈز دئیے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.