اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی زارا نعیم نے انسٹاگرام پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔زارا نعیم کے گزشتہ روز انسٹاگرام پر 2 لاکھ فالووز مکمل ہوگئے۔سوشل میڈیا پر یہ اہم سنگِ میل عبور کرنے پر انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں جس پر وہ شکریہ ادا کررہی ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس فروری میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی زارا نعیم ڈار کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگ فالو کرتے ہیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے ہی انہیں پاکستان کیلئے بڑا اعزاز حاصل کرنے اور اُن کی اس بڑی کامیابی پر خوب سراہا گیا تھا۔انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اے سی سی اے جیسے مشکل امتحان میں ٹاپ کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔زارا نعیم عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار کی بھتیجی ہیں۔ علیم ڈار نے مختصر ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ زارا ان کی بھتیجی ہیں، اس انکشاف نے سب کو ہی چونکا دیا تھا۔