صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ٹیوٹا سیکرٹریٹ آمد
چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کی مجوزہ سکل پالیسی، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے اقدامات اور آئندہ کے پروگراموں بارے بریفنگ.معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال.سابق ادوار میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر کوئی توجہ نہ دی گئی.معشیت کی ترقی کے پراجیکٹس نظر انداز کرکے ذاتی تشہیر کے منصوبوں کو اہمیت دی گئی.پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے.ڈیڑھ ارب سے ہنرمند نوجوان پروگرام کامیابی سے جاری ہے.رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے 17ارب روپے سے ہنرمند ورک فورس کی تیاری کابڑاپروگرام شروع کیا جارہا ہے.اس پروگرام کے تحت 40ہزار طلبہ کو فنی تربیت دی جائے گی.9ارب روپے کی لاگت سے سکلنگ یوتھ فار انکم جنریشن پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے.ٹیوٹا کے اداروں کی استعداد کار بڑھائی گئی ہے.ٹیوٹا کے 403اداروں میں ہر سال 2 لاکھ 33 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے.نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے ساتھ ان کی ملک اور بیرون ملک کپھت کابھی بندوبست کیا جائے گا.سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صنعت کی ضرورت کے مطابق کورسز بنائے جارہے ہیں.معیاری فنی تعلیم کے فروغ میں ٹیوٹا فعال کردار ادا کر رہا ہے.ٹیوٹا کی استعداد کار مزید بڑھائی جائے گی، میاں اسلم اقبال