لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طالب علموں کے مسئلے کا حل نہ نکالنا حکومتی بے حسی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔ترجمان (ن)لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں سے تاحال مذاکرات اور ان کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا کوئی مناسب حل نکالنے کی کوشش نہ کرنا حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔کس قسم کی حکومت ہےجو افہام و تفہیم اور مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی اہلیت سے محروم ہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے،خدا کے لئےان کی بات تو سُنیں۔