کراچی (ویب ڈیسک )یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب ہونے والے سلنڈردھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ بلاسٹ میں ایک زخمی شخص کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا ہے ، مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔