پیاف تاجروں کی طاقت ہے اورتاجروں کی آواز ہے جو ہر فورم پرتاجروں کے حقوق اور انکے مسائل کے حل کے لئے بھرپور وکالت کرتی چلی آئی ہے پیا ف نے تاجروں کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ پیاف، لاہور چیمبر اور فیڈریشن پاکستا ن چیمبرز کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل اور حقوق کیلئے آواز بلند کرتے چلے آئے ہیں۔ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں انکو بزنس فرینڈلی پالیسیز دی جائیں اور انکو حالیہ بجٹ میں نافذ تاجر مخالف نئے قوانین میں مت الجھایا جائے انکے ایشوز کو فی افور حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار شہر کی اہم تجارتی مرکزمنٹگمری روڈ سے آئے صدر انجمن تاجران رانا کاشف علی کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں ممبران کے ہمراہ پیاف میں شمولت کے موقع پر کیا۔رانا کاشف نے پیاف قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیاف کی تاجروں کی خدمت اسکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رانا کاشف نے کہا بازار میں پارکنگ، سیوریج اور واپڈا سے متعلقہ مسائل گھمبیرشکل اختیار کر چکے ہیں، انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، آئے روزٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس وجہ سے کاروباری طبقہ ذہنی اذیت سے دوچار ہے۔بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے مذکورہ پارکنگ پلازوں کی تعمیر صرف دستاویزات تک ہی محدود ہے پارکنگ پلازوں کی تعمیرتاجروں کا دیرینہ مطالبہ ہے جو جلد از جلد پوا کیا جائے۔ اس موقع پر سابق صدر لاہور چیمبر وپیاف محمد علی میاں، نائب صدر پیاف جاوید اقبال صدیقی ور دیگر تاجران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر محمد علی میاں نے کہا کہ، تاجر آئے روز کسی نہ کسی مسئلے میں الجھے رہتے ہیں انکو کام کرنے دیا جائے۔ کرونا وباء کے اثرات کی وجہ سے چھوٹا تاجر اور سمال سکیل انڈسٹری پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے۔آئے روز بجلی گیس کے ریٹس بڑھنے کی وجہ سے چھوٹے دکانداروں کا گزارہ کرنا مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔سوشل سیکورٹی، اولڈ ایج، لیبر سمیت، مختلف ڈیپارٹمنٹس نے جرمانوں اور ٹیکسز کی مد میں چھوٹے دکانداروں کا جینا محال کر دیا ہے۔ کوویڈ وبا کی وجہ سے چھوٹے دکانداروں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں،ان کو ریلیف دیا جائے اور تمام طرح کے ٹیکسز معاف کئے جائیں۔