لاہور(ویب ڈیسک )اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، فلم سٹار میرا کے فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے۔ فلم سٹار میرا نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی۔اداکارہ میرا نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابقہ مینجر نے اس کے سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک کرلئے ہیں۔ اپنے فیس بک انسٹاگرام اور ٹویٹر اکاؤنٹس کا کنٹرول اب اس کے پاس نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہسوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے سے ہزاروں فالور اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ایف آئی اے سائبر ونگ نے فلم سٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ ایف آئی اے نے فلم سٹار میرا سے ان کے ثبوت بھی مانگ لیے ہیں۔