لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں کچہری سٹیشن پر میٹرو بس میں آگ لگ گئی ، آگ لگنے سے میٹرو بس کا انجن مکمل طور پر جل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹرو بس گجومتہ سٹیشن سے شاہدرہ کی جانب جا رہی تھی ، بس جب کچہری سٹیشن پر پہنچی تواچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بس کا انجن مکمل طور پر جل گیا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ۔آگ لگنے کے فوری بعد سواریوں کو میٹرو بس سے باہر نکال لیا گیا ۔میٹرو بس میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔