پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

کشمیری عوام حکم کریں!ہم کل جنگ شروع کردیں گے ،بلاول بھٹو

عباس پور(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کسی کو کشمیر کا سودا نہیں کرنے دینگے ،کشمیر کا فیصلہ کشمیرکے عوام کریں گے ، کشمیری عوام حکم کریں تو کل جنگ شروع کردینگے، مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین ظلم وجبر ہورہا ہے اور بنی گالہ کا کٹھ پتلی خاموش ہو،ہم مودی کےالیکشن جیتنے کے لئے دعا مانگتے نہ اس کو شادیوں پر دعوت نہیں دیتے ۔عباس پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہوچکی ہے ،پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی اور آج بھی زندہ ہے اور آنیوالے کل میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی ہی نظر آئے گی ۔یہ تو آپ کے لئے ٹریلر ہے ،ہم اب میدان میں پہنچ چکے ہیں ،شہید بی بی نے اپنے جیالوں کیساتھ ملکر جدوجہد کی ،کشمیر کے جیالوں نے قائد ایوان کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی تھی ، کشمیر کی مائوں بہنوں نے شہید بی بی کاساتھ دے کر تاریخ رقم کی تھی ، مسلم امہ میں پہلی خاتون وزیراعظم بنی تھیں اور انشا اللہ پچیس جولائی کو آپ آزادکشمیر کےوزیراعظم کو منتخب کرکے اسلام آباد کی طرف ہم رخ کریں گے ،بنی گالہ کی طرف ہم آئیں گے اور وہاں سے کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے ۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ الیکشن کتنے اہم ہیں یہ تاریخ کا سب سے اہم ترین الیکشن ہے اس میں آپ ووٹ کی طاقت سے آر پار آپ ایک پیغام ہوگا کہ کشمیر کاسودا نہ منظور۔جب ہم کہتے ہیں کہ کشمیر کا سودا نہ منظور ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو سب کچھ ہورہاہے وہ آزادکشمیر کے عوام کے لئے ناقابل برداشت نہ ہے ،ہم مودی کےالیکشن جیتنے کے لئے دعا نہیں مانگتے ،ہم مودی کو شادیوں پر دعوت نہیں دیتے ، ہم مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیں گے ، ہم یہ نہیں برداشت کرسکتے کہ تاریخ کا بدترین ظلم وجبر مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے اور بنی گالہ کا کٹھ پتلی خاموش ہو۔ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ اس طرف ظلم کے ریکارڈ توڑےجارہے ہیں اور ہمارےہاں کٹھ پتلی اسمبلی میں کہتا ہے کہ میں کیا کروں؟ہم تو جیالے ہیں ہمیں قائد ایوان نے سکھایا ہے کہ ہزار سال جنگ لڑنا پڑے تولڑیں گے لیکن ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہم جیالے ہیں ہمیں بچپن سے شہید بی بی یہ سکھاتی تھیں کہ جہاں ہمارے کشمیری بہن بھائیوں کاپسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرےگا ،عباس پور کےعوام سے پوچھتاہوں کہ ایک طرف مودی کاظلم ہورہا ہے اوردوسری طرف عمران خان کہتاہے کہ کشمیر ہائی وے کو ہم سری نگر ہائی وے کا نام دےرہے ہیں،عمران خان کا منہ توڑ جواب مودی کو یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے نقشے میں تبدیلی کرکے دکھائیں گے کشمیر ایسا ہونا چاہیے اگر مودی کوجواب دیناہے کہ کشمیر کے نوجوان جواب دیں گے ، ہم سمجھتے ہیں جب تک آزادکشمیر کےنوجوان کھڑے ہیں تب سے ہم کسی کوکشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،مقدمہ لڑناہے تو ہم نے کشمیر کے عوام کیساتھ ملکرمقدمہ لڑنا ہے ۔پورے پاکستان اور پوری دنیا کو تسلیم کرنا ہوگا کہ یہاں کے فیصلے صرف اورصرف کشمیر کے عوام کریںگے ، ہم کشمیریوں کے حکم پر چلتے ہیں آپ حکم کریں کہ امن ہوگا تو کل امن قائم ہوجائے گا ، آپ حکم کریں گے تو جنگ ہوگی تو کل جنگ کریں گے ،کشمیر کسی ڈکٹیشن پر نہیں چلتا، کشمیری کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے ، وہ کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے جو فیصلہ کشمیری کریں گے اسلام آباد اور نئی دہلی دونوں کا ماننا پڑے گا ۔یہ ہمارا فلسفہ ہے اور یہ پیپلزپارٹی بنی ہے تب سے ہمارا فلسفہ یہی ہے۔ہمارا نعرے سب پر بھاری رائے شماری ، رائے شماری۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.