لاہور(ویب ڈیسک)شادمان کے علاقے میں ایک دکان میں سلنڈردھماکا ہو ا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق عباس نامی شخصنے شادمان مارکیٹ میں LPG سلنڈر کی دکان بنا رکھی تھی۔ایل پی جی کا سلنڈر بھرتے ہوئے دھماکہ سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں سروسزاسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔زخمیوں کی شناخت نعمان اور فیاض اسلم کے نام سے ہوئی ہے ۔