پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

کیڑے مارادویات کے بے تحاشا استعمال سے پاکستانی چاول کو یورپین یونین کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: ماہرین

کیڑے مارادویات کے بے تحاشا استعمال سے پاکستانی چاول کو یورپین یونین کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: ماہرین

لاہور چیمبر میں چاول کی فصل پر زرعی ادویات کے اثرات و برآمدات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خطرناک کیڑے مار ادویات کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے پاکستان کو یورپین یونین کی جانب سے چاول کی درآمدات پر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے اس شعبہ کی برآمدات کو بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے یورپین یونین کی طرف سے الرٹ آچکا ہے، زرعی ادویات کے بے تحاشا استعمال کی وجہ سے یورپ اور امریکہ سے پاکستانی چاول کی 161کنسائنمنٹس مسترد ہوچکی ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ کاشتکار پوسٹ ہارویسٹ سپرے کردیتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیا گردیزی مہمان خصوصی تھے جبکہ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے صدارت کی جبکہ نائب صدر طاہر منظور چودھری ، لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے رائس و سابق صدر شہزاد علی ملک، سینئر وائس چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان فیصل جہانگیر، صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر، چیئرمین پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن سعد اکبر ، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، پیر ناظم حسین شاہ، ڈاکٹر توقیر، ڈاکٹر مبارک احمدو دیگر ماہرین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ باسمتی چاول ہمارا فخر اور معیار میں سب سے بہترین ہے، دنیا میں فوڈ سٹینڈرڈز بڑھتے جارہے ہیںجن سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ءمیں بھارت کی ایکسپورٹ زرعی ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بند ہوگئی تھی ،حکومت اس مسئلے سے آگاہ ہے، 2018ءمیں پیرامیٹرز قائم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کالاشاہ کاکو میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنائی ہے، چاول کے ایکسپورٹرز فائدہ اٹھائیں۔لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ چاول پاکستان کے لیے زرمبادلہ حاصل کرنے والی درجہ اول فصل ہے، برآمدات میں چاول کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2019-20ءمیں چال کی برآمدات 2.27ارب ڈالر رہیں جبکہ 2020-21ءکے پہلے گیارہ مہینوں میں بھی چاول کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔ اس اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی ضروریات کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد سٹیک ہولڈرز کو چاول کی فصل پر زرعی ادویات کے اثرات اور اس سلسلے میں ترقی یافتہ ممالک کی ضروریات سے آگاہ کرنا ہے ،ان سے ہم آہنگ نہ ہونے کی صورت میں برآمدات کو نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ وہ ممالک فوڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ میاں طارق مصباح نے کہا کہ بیرونی دنیا نے فوڈ سیفٹی کے لیے جو معیارات اپنائے ہیں ان سے ہم آہنگ ہونا ناگزیر ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور معیشت ایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں، زراعت کے شعبے کی ترقی معاشی استحکام لائے گی۔لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے چاول کے کنوینر اور لاہور چیمبر کے سابق صدر شہزاد علی ملک نے کہا کہ ہمیں پوری فعال ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ممالک نے فوڈ سیفٹی کے حوالے سے معیارات مزید سحت کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی فصل میں زرعی ادویات کی باقیات کی سطح کو مزید کم کرنا ہوگا بصورت دیگر چاول کی برآمدات بڑھانا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں سے کھاد ، کیڑے مار اور انسداد جڑی بوٹی ادویات کا استعمال عروج پر ہے، کاشتکاروں کو ان کے مضر اثرات کے بارے میں بھرپور طریقے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.