ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کی سابق اہلیہ 61 سالہ سنگیتا بجلانی نے حال ہی میں خواہش ظاہر کی کہ وہ ویب سیریز میں کام کرنے کی خواہاں ہیں اور یہ کہ وہ جیسے جیسے عمر رسیدہ ہوتی جا رہی ہیں، ویسے ویسے وہ سمجھدار ہوتی جا رہی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سنگیتا بجلانی نے کہا کہ وہ اسکرین پر دوبارہ واپسی کا سوچ رہی ہیں جب کہ انہوں نے سلمان خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محبتاور تعلقات کبھی ختم نہیں ہوتے، زندگی میں لوگوں کا آنا اور جانا لگا رہتا ہے مگر آپ سے اسکول اور بچپن کے دوست نہیں بھلائے جاتے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی‘۔ماضی میں سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کے ایک دہائی تک تعلقات رہے تھے اور دونوں کا تعلق شادی تک پہنچ گیا تھا مگر بعد ازاں اداکارہ نے 1996 میں کرکٹر محمد اظہرالدین سے شادی کی تھی مگر دونوں کے درمیان 2010 میں طلاق ہوگئی تھی۔