پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

سرمایہ کاری بورڈملک میں 50ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے

سرمایہ کاری بورڈملک میں 50ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے

سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) 2023ء تک ملک میں 50ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) لانے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کی سیکرٹری فرینہ مظہر نے اتوار کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ دنیا کے بڑے ممالک سے قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی او آئی کی اولین ترجیح ایف ڈی آئی میں اضافہ ہے اور اس حوالے سے امریکا اور چین سمیت سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر راغب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ سرمایہ کاری کے پرکشش اور بڑے مواقع سے استفادہ کر سکیں۔ سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل ، ذاتی تحفظ کے آلات (پی پی ایز)، زراعت ، زراعت سے منسلک صنعت ، آٹو موبائل ، لاجیسٹک اور سپورٹس سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع اور پرکشش مواقع دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں سٹیل کے شعبہ میں 260ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جس سے سٹیل کے شعبہ کی قومی پیداوار اور ملک صنعتی ترقی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے 60مقامی اور 13چینی کمپنیوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے آغاز کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کاری لانے کیلئے حوالے سےبی او آئی نے چین کے مختلف علاقوں میں 8اعزازی انویسٹمینٹ قونصلرز تعینات کئے ہیں۔

سیکرٹری سرمایہ بورڈ نے کہا کہ ہم نے کارباری طبقہ سے ان افراد کی تعیناتی کی ہے جو متعلقہ شعبوں میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں اور وہ پاکستان اور چین کی کاروباری و سرمایہ کار برادری کے رابطوں کے فروغ میں معاون ثابت ہونگے جس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تعیناتی پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالہ سے پاکستان اور چین کے معاشی رابطوں کے فروغ کی حکمت عملی کے تحت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون پاکستان میں صنعتی ترقی کو نئی جہت دے گا۔ انہوں نےکہا کہ ملک کی معاشی تاریخ کا یہ اہم منصوبہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

فرینہ مظہر نے کہا کہ رشکئی ، دھابیجی ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور بوستان کے چار خصوصی اقتصادی زون کی منظوری دی جا چکی ہے، جو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان زونز کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین کاروباری مواقع پیش کرنے کے حوالہ سے ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سے نہ صرف وسطی ایشیائی ممالک بلکہ خطے کی صنعتی ترقی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں 3ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے اور 2023ء تک پاکستان میں 50ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ نے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی معاونت کے حوالے سے اصلاحات کے جامع ایجنڈا کے تحت خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں اور سرمایہ کار، ون ونڈو آپریشن کے ذریعے کمپنی کی رجسٹریشن ، زمین کے حصول سمیت دیگر تمام سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.