پاپولرنیوز

پاپولرنیوز

ٹیوٹا، ٹینگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمٹیڈ اور زلمی فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ٹیوٹا، ٹینگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمٹیڈ اور زلمی فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

ٹیوٹا، ٹینگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمٹیڈ اور زلمی فاؤنڈیشن کے مابین آج مقامی ہوٹل میں سکل سیکٹر میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق،زلمی فاؤنڈیشن کے مسٹر سیڈرک(Mr. Cedric) اور ٹینگ چائینز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ انٹرنیشنل کے صدر مسٹر لی جین سائنگ(Mr. Li Jinsong) نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چین کی کمپنی کے حکام ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت مختلف ووکیشنل ٹیکنیکل مضامین کیلئے مشترکہ پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ اس مقصدکیلئے طلبہ کو 2سال تک پاکستان میں اور ایک سال چین کے اداروں میں فنی تعلیم دلائی جائے گی۔ طلبہ کی پاکستان اور چین کے اداروں میں رجسٹریشن ہوگی اور انہیں مشترکہ طور پر ہنر سکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ سی سی ٹی ای ماڈل کے تحت ہنر مند بننے والے ہر بچے کوایک سرٹیفکیٹ پاکستان کے ادارے اور دوسرا سر ٹیفکیٹ چین کے ادار ے کی جانب سے ملے گا۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں سکل ڈے منایا جارہا ہے اور آج کے اس اہم دن کے موقع پر ٹیوٹا، چین کی کمپنی ٹینگ اور زلمی فاؤنڈیشن کے مابین سکل سیکٹر میں طے پانے والا تعاون کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ بچوں کو مشترکہ پروگرام کے تحت تربیت کے فراہمی سے مقامی صنعت کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے بااختیار بنانا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔ بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کرنے کیلئے والدین کی کونسلینگ کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کی استعداد کار بڑھائی گئی ہے اور ٹیوٹا کے اداروں میں شام کی کلاسزشروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بچوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ روزگار کی فراہمی کیلئے بھی ٹیوٹا کو ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے تقریب میں موجود چیئرمین ٹیوٹا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا ترقیاتی فندز کے سوفیصد استعمال کو یقینی بنائے اور دیئے گئے اہداف کے حصول میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 30ارب روپے کی پنجاب روزگار سکیم کے تحت 1کروڑ تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔ قرضوں کی فراہمی کی پالیسی کو مزید آسان بنایاجارہا ہے تاکہ درخواست گزا روں کو ڈیڑھ ماہ کے اندر قرضہ مل سکے۔فنی تعلیم کے اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کیلئے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ پنجاب سکلز ٹیسٹنگ اتھارٹی کے قیام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں سکل ڈویلپمنٹ ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا۔ ٹیوٹا کے تمام کورسسز سی بی ٹی اے پر منتقل کیے جارہے ہیں اور 140اداروں میں یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اڈاپٹ اے چائلڈ پالیسی“بھی لارہے ہیں۔ صوبے بھر میں سکل میپنگ کا پروگرام جاری ہے اور اس کی پہلی رپورٹ ستمبر میں آئے گی۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال اور چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے پہلی ٹیوٹا ایلومینائی کا بھی افتتاح کیا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سیاست کی خبریں

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

اسحاق ڈار کو دوبارہ وزارت خزانہ سونپنے کا امکان ، واپسی کا فیصلہ ہو گیا

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی ، پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے چانسزبن گئے ، ماہر قانون کا دعویٰ

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پنجاب میں ضمنی الیکشن ، ن لیگ نے مریم نواز کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، بڑی خبر

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

پی ٹی آئی نے معیشت تباہ کی‘ دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتیں بڑھائیں ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بڑا جھٹکا دیدیا، دفاع کرنے سے صاف انکار

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

نیب کے ہوتے ملک نہیں چلے گا، علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتار کر صدر کی پہنیں: شاہد خاقان عباسی

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

عام انتخابات،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کب ہوگی ،تاریخ کااعلان کردیاگیا

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے، مریم نواز

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

نواز شریف کی واپسی۔۔۔عام انتخابات کب ہوں گے؟ مریم نواز نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

سیالکوٹ جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو ہم کیا خطرناک اقدام اٹھائیں گے ، شیخ رشید کا ہنگامی اعلان

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

اہم فیصلے کرلیے، 48 گھنٹے میں بڑا اعلان کرنےوالےہیں،خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچادیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات کرنیوالے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا قتل۔۔؟ تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین نا اہل۔۔؟ لاہور ہائیکورٹ سے تہلکہ خیز خبر آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، نئی مشکل کھڑی ہو گئی

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

ق لیگ میں اختلافات، پہ  نکالنےکی کوشش، سالک حسین وزیر ، حسین الہٰی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

پنجاب اسمبلی تھپڑوں کی بارش ،کس نے کس کو چپیڑیں ماریں؟جانیے تفصیل اس خبر میں

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

شہبازشریف کی کابینہ میں کس پارٹی کو کتنی وزارتیں ملیں گی ؟ حتمی فیصلہ کر لیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

استقبال کی تیاریاں شروع۔۔نواز شریف پاکستان واپس کب آئیں گے؟ باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

لمبے انتظار کیلئے تیار ہو جائیں ، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اجلاس تاخیر کا شکار لیکن دراصل ووٹنگ کتنے بجے ہوگی ؟ اہم خبر سامنے آگئی

close

2022 - 2018© All rights reserved

Popular News HD

No widgets found. Go to Widget page and add the widget in Offcanvas Sidebar Widget Area.