میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے H.E. G.L. Gnanatheva ، سر لنکا کے کراچی میں قونصل جنر ل کی اس پیش کش کو ایف پی سی سی آئی کی کامیا بی قرار دیا ہے کہ سر ی لنکا پاکستانی برآمد کنند گا ن پر انڈ یا کے برابر ٹیر ف لاگو کرنے پر غور کرے گا۔ کراچی میں سری لنکا کے قونصل جنرل نے پاکستانی تاجروں، برآمد کنندگان اور ایف پی سی سی آئی کی پاکستان سری لنکا بزنس کونسل کو مشورہ دیا ہے کہ سری لنکا میں پاکستانی اور انڈین برآمد کنندگان پر لاگو مختلف مصنوعات پر درآمدی ٹیرف کا ایک تقابلی جا ئزہ لیا جانا چا ہیے؛ اس کے بعد قونصل جنرل رپورٹ کا جائزہ لے کر پاکستانی برآمد کنندگان پر ان کی شکایات دور کرنے کے لئے وہی ٹیرف اپنی حکومت سے لاگوکروانے کی کوشش کریں گے۔H.E. G.L. Gnanatheva نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کو دوطرفہ تجارت کے لیے نئے اور متنوع شعبوں کی تلاش کرنی چاہئے تاکہ باہمی تجارت کو اس کے پوٹینشل تک بڑھایا جاسکے؛ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ صرف چند شعبوں پر قائم رہنا کوئی خاص فرق نہیں ڈالے گا۔ انہوں نے پاکستان میں بنائے جانے والے موٹرسائیکل پارٹس کی قیمتوں اورکوالٹی کو بھی سراہا۔ انہوں نے آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔H.E. G.L. Gnanatheva نے سری لنکا اور پاکستان کے مابین چائے اور ربڑ سے متعلق مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وہ چاول کی باسمتی اقسام میں تعاون کے خواہاں تھے اور انہوں نے ذکر کیا کہ حال ہی میں انھوں نے اپنے دفتر میں REAP کی قیادت سے تفصیلی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید پاکستانی پرچون فروشوں کو سری لنکن مصنوعات فروخت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ذیشان شاہد شیخ،چیئرمین ایف پی سی سی آئی پاکستان سری لنکا بزنس کونسل نےH.E. G.L. Gnanatheva کا میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں ذیشان شاہد شیخ نے پاکستان اور سری لنکا کی تجارت سے متعلق اپنے تجربے کی بنیاد پرمسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالی اور ان امورکا ذکر بھی کیا جنھیں دونوں ممالک کے مابین کاروباری اور معاشی تعاون کی سہولت کے لیے توجہ کی ضرورت ہے۔H.E. G.L. Gnanatheva نے تمام مسائل کو حل کرنے اور اس سے منسلک چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے گہری دلچسپی کاا ظہار کیا۔ایف پی سی سی آئی پاکستانی کاروباری، صنعتی اور تجارتی برادریوں کو سری لنکا کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور جغرافیائی قربت سے پوری طرح سے فائدہ اٹھانے اور ان کے کاروبار کو تیزی سے بڑھانے میں مدد کے لئے پرعزم ہے۔